اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے عازمین حج کیلئے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم - Vaccination Camp for Haj Pilgarms - VACCINATION CAMP FOR HAJ PILGARMS

Vaccination Camp for Haj Pilgrims in Pulwama: ضلع پلوامہ کے عازمین حج کے لیے بلاک میڈیکل آفیسر پلوامہ کی جانب سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقعے پر درجنوں عازمین حج کو ویکسینیشن لگائے گئے۔

پلوامہ کے عازمین حج کے لیے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم
پلوامہ کے عازمین حج کے لیے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 2:52 PM IST

پلوامہ کے عازمین حج کے لیے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع سی ایم او آفس (پلوامہ) میں بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ضلع کے عازمین حج کے لیے ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے دوران عازمین حج کو ویکسین کیا گیا۔ ویکسینیشن مہم کے دوران بلاک پلوامہ اور بلاک لیتر کے تقریباً 225 عازمین حج کو ٹیکے لگائے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ویکسینیشن مہم تین روزہ میں مکمل کی جائے گی جس کے دوران ضلع پلوامہ کے مختلف بلاکس میں کل 652 عازمین حج کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں کیے گئے انتظامات پر عازمین حج نے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ عازم حج منیر احمد نے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویکسینیشن کے لیے اچھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

وہیں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ نے کہا کہ محکمہ صحت نے ضلع پلوامہ میں عازمین حج 2024 کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ضلع پلوامہ کے تمام عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ کی 29 تاریخ تک اپنی ویکسینیشن کروا لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details