بارہمولہ:ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے بونیار کے کسی گاؤں میں ایک سال قبل کسی گاؤں میں بجلی ٹرنس فارمر لگانے کا کام شروع کیا گیا تھا جس میں بجلی کے کھمبے بھی لگائے گئے ہیں اور بجلی ٹرانس فارمر بھی علاقے میں پہنچایا گیا تھا لیکن ایک سال بیت گیا ہے۔ ابھی تک اس علاقے میں بجلی ٹرانس فارمر انسٹال نہیں کیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ بجلی ٹرانس فارمر پچھلے ایک سال سے جنگل کے راستے میں پڑا ہوا ہے۔ انتظامیہ اور محکمے کی جانب سے اس پر کوئی غور نہیں کی جا رہی ہے حالانکہ اس ٹرنس فارمر کو انسٹال کرنے کے لیے 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔لیکن اب بجلی ٹرانس فارمر انسٹال کرنا تھا ۔پچھلے ایک سال سے بجلی ٹرانس فارمر انسٹال نہیں کیا گیا ہے اور ٹھیکے دار کی جانب سے اس پر کوئی عمل نہیں کیا گیا۔