بڈگام (جموں و کشمیر): بیروہ میں شام کے اوقات میں نیشنل کانفرنس کے حامیوں اور سرجان برکاتی کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا ہے۔ دراصل نیشنل کانفرنس کے کارکنان دن بھر کی انتخابی مہم ختم کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کا سامنا سرجان برکاتی کے ورکرز کے ساتھ ہوا اور دونوں طرف شدید نعری بازی ہوئی۔
صغرا برکاتی جو کہ مولوی سرجان احمد کی بیٹی ہیں اور اپنے باپ کے لیے انتخابی مہم بھی چلا رہی ہیں۔ اسی درمیان بیروہ میں نیشنل کانفرنس کے کچھ کارکنان اور سرجان برکاتی کے حامیوں کے بیچ تنازع ہو گیا۔ اس جھگڑے میں صغرا برکاتی کو نقصان پہنچا اور ان کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا گیا، جس کے بعد صغرا کو سب ضلع اسپتال بیروہ لے جایا گیا جہاں پر وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کو ڈسچارج بھی کردیا گیا۔ اس واقعے کو فیس بک پر لائیو کردیا گیا اور ان کے ساتھ پیش آئے حادثے کے بارے میں بتایا گیا۔
اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے فردوس نبی نے ای ٹی کو بتایا کہ یہ محض ایک غلط فہمی ہوئی ہے جس کو شر پسند عناصر غلط رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سغرا ہماری بہن ہیں اور وہ ہماری مہمان بھی ہیں اگر ان کے ساتھ کوئی بھی کسی طرح کا ناشائستہ سلوک کرتا ہے تو وہ غلط ہے۔