کشتواڑ:جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چترو علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشتواڑ ضلع کے گورینال گاؤں کے بالائی علاقوں میں دھنا دھر جنگلاتی علاقے کے قریب ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشتواڑ کے چترو علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم - Kishtwar gunfire
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہی علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ دونوں طرف سے گولیوں کے چند راؤنڈ بھی چلائے گئے۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
Published : Sep 21, 2024, 10:00 PM IST
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہی علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ دونوں طرف سے گولیوں کے چند راؤنڈ بھی چلائے گئے۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔ انکاؤنٹر سے متعلق مزید معلومات کا انکشاف ہونا ابھی باقی ہے۔
دریں اثنا، ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے، جہاں جمعہ کی شام عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے بتایا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر جمعہ کی دوپہر ایک بجے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔