سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹ کی غلط فہمی تھی جسے بعد میں درست کر دیا گیا۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’ایسی کوئی تجویز نہیں ہے اور کوئی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر جموں و کشمیر کا نام تبدیل نہیں کرسکتا۔" غور طلب ہے کہ یہ بات 2 جنوری کو ایک کتاب ’’جے اینڈ کے اینڈ لداخ تھرو دی ایجز‘‘ کے رسم اجرا کے دوران کشمیر کے تاریخی ماضی پر وزیر داخلہ امت شاہ کے تبصرہ کے بعد سامنے آیا ہے۔