پلوامہ: ضلع ہسپتال پلوامہ کے قریب ایک میڈیکل دکان کو سیل کیا گیا۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ میڈیکل شاپ کا مالک میڈیکل اہلیت کے بغیر مریضوں کو ادویات تجویز کر رہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ویڈیو کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے اس میڈیکل دکان کو سیل کردیا۔ یہ کارروائی چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ کی قیادت میں انجام دی۔
اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ نے کہا کہ ایک طبی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں تحصیلدار پلوامہ بھی شامل تھے نے دکان کا دورہ کیا اور میڈیکل دکان کے مالک کو مطلوبہ اہلیت کے بغیر مریضوں کو ادویات تجویز کرنے میںملوث پایا۔