اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام کے گوری شنکر مندر میں چھڑی مبارک کی پوجا سے امرناتھ یاترا مذہبی طور پر شروع - amarnath yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

امرناتھ یاترا 2024 کے سلسلے میں آج مقدس چھڑی مبارک پہلگام پہنچائی گئی۔ یہاں پر مہنت دپیندرا گری کی قیادت میں خصوصی بھومی پوجن کا اہتمام ہوا جب کہ دھوج روپن کا بھی اہتمام ہوا۔

پہلگام کے گوری شنکر مندر میں چھڑی مبارک کی پوجا سے امرناتھ یاترا شروع
پہلگام کے گوری شنکر مندر میں چھڑی مبارک کی پوجا سے امرناتھ یاترا شروع (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 1:26 PM IST

پہلگام کے گوری شنکر مندر میں چھڑی مبارک کی پوجا سے امرناتھ یاترا شروع (etv bharat)

پہلگام: پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معرف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ مقدس اشنان بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ہندو مذہب کے مطابق مطابق کل بتاریخ 21 جولائی سے ہی شری امرناتھ جی یاترا کا آغاز ہو گیا۔ اگرچہ سرکاری طور پر یاترا پچھلے مہینے کی 29 تاریخ سے جاری ہے۔ تاہم ہندو دھرم کے مطابق امرناتھ یاترا کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

اس موقعے پر کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کی طرف سے چڑی مبارک کا استقبال بڑے جوش و خروش سے کیا گیا۔ اس موقعے پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر کشمیر میں امن و امان کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔ اس کا بعد چھڑی مبارک کو معرف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ یہاں پر مقدس اشنان بھی عمل میں لایا جایا گا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں مہاشیو راتری مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ذرائع کے مطابق مہنت دپیندرا گری اشاڈ پورنما کے موقع پر اصل میں امرناتھ یاترا کا باضابطہ طور پر آغاز ہوتا ہے اور آج کے دن ہی بھومی پوجن کا اہتمام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی خوبصورتی یہ ہے کہ بھگوان شیو کے درشن پورے شراون ماس کے دوران کیا جا سکتا ہے اور برفانی لنگم اپنے پورے شباب پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details