پلوامہ: ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج ضلع پلوامہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے سابق ایم ایل اے بشیر احمد نینگرو کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی جبکہ سابق ایم ایل اے نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی موجودگی میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ باخبر ہیں اور ہر چیز کو جانتے ہیں اور جموں و کشمیر کی مسلم کمیونٹی کو تقسیم کرنے کے اپنے مشن میں مرکزی حکومت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کے لیے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ سابق ایم ایل اے بشیر احمد نینگرو نے تقریباً 20 سال بعد جموں کشمیر نیشنل کانفرنس میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر این سی صدر نے کہا کہ، جموں و کشمیر کے لوگوں کا اعتماد دہلی سے اٹھ گیا ہے۔ مرکزی سرکار نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ جموں وکشمیر ریاست تھی اس کو یو ٹی بنادیا گیا جبکہ یو ٹی کو ریاست کا درجہ دیا جاتا تھا۔
واضح رہے جموں کشمیر میں دو دن بعد یعنی 18 ستمبر کو پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے چلتے اب سیاسی بیان بازی تیز ہو گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مرکز جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: فاروق عبداللہ - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ، مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ مرکز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ ہر چیز سے واقف ہیں۔
مرکز جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: فاروق عبداللہ (Etv Bharat)
Published : Sep 16, 2024, 6:56 PM IST