اردو

urdu

کپوارہ، بی اے ٹی حملہ کو بنایا گیا ناکام، بھارتی فوجی ہلاک، میجر سمیت چار اہلکار زخمی - Soldier Killed in North Kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 10:36 AM IST

Updated : Jul 27, 2024, 3:01 PM IST

کپوارہ میں پاکستان کے بارڈر ایکشن ٹیمز (بی اے ٹی) کے حملے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار سمیت ایک درانداز ہلاک ہو گیا۔ اس حملے میں ایک میجر سمیت 4 دیگر بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ا
مچھل سیکٹر میں گولیوں کا تبادلہ (Representational Image)

سرینگر: شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج کے بارڈر ایکشن ٹیمز (بی اے ٹی) کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک پاکستانی شہری / درنداز بھی ہلاک ہوگیا ہے جب کہ ایک میجر سمیت 4 دیگر فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں، بھارتی فوج کی چنار کور نے بتایا کہ فائرنگ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مچھل سیکٹر کے کامکاری علاقے میں ہوئی ہے۔

چنار کور نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’’لائن آف کنٹرول پر کمکاری، مچھل سیکٹر میں ایک فارورڈ پوسٹ پر نامعلوم افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس واقعے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گیا جب کہ ہمارے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں موقعے سے نکال لیا گیا ہے۔ اور ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے جبکہ آپریشنز جاری ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کی وقف اراضیوں پر پاکستانی پناہ گزینوں کا قبضہ، آر ٹی آئی میں انکشاف

واضح رہے کہ حال ہی میں تین دن قبل کپوارہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند اور ہندوستانی فوج کے ایک نان کمیشنڈ آفیسر (این سی او) ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی کشمیر میں یہ واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ 15 جولائی کو ہونے والی ایسی ہی ایک گولی باری میں جموں کے ڈوڈہ میں ایک کیپٹن سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Last Updated : Jul 27, 2024, 3:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details