بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پائے جانے کے بعد سکیورٹی الرٹ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے گلمبرگ میں واقع سیاحتی مقام پر مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کے بعد سکیوریٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع میں گلمرگ کے سیاحتی مقام کے مختلف علاقوں میں مشتبہ لوگوں کی نقل و حرکت کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔