اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونامرگ حملہ: عام شہریوں کے قتل کی مذمت کے لیے حاجن بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ

سونامرگ حملہ: عام شہریوں کے قتل کی مذمت کے لیے حاجن بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ

حاجن بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ
حاجن بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2024, 2:10 PM IST

حاجن بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ (ETV Bharat)

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن قصبے میں اتوار 20 اکتوبر 2024 کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک حملے میں ایک مقامی ڈاکٹر اور چھ مہاجر کارکنوں سمیت سات شہریوں کی حالیہ ہلاکت کے خلاف احتجاج میں ایک کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا۔

پرامن مارچ کی قیادت اپنی پارٹی کے سینئر رہنما امتیاز پرے نے کی۔ اس مظاہرے میں امتیاز پرے کے حامیوں کے علاوہ علاقے کے مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔

موم بتیوں کا یہ جلوس مرکزی بازار حاجن سے شروع ہو کر تھانے پر ختم ہوا، جہاں مظاہرین نے مقتولین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر امتیاز پرے نے عوام کے اجتماعی غم اور غم و غصے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ''معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ "ان بے ہودہ قاتلوں کو سزا ملنی چاہیے۔ بے گناہوں کی جان لینا انسانی اقدار کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے۔"

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو گاندربل میں زید مورہ سرنگ کے تعمیراتی مقام پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے ایک ڈاکٹر سمیت کے علاوہ مزدوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details