پلوامہ: جموں وکشمیر کے کابینی وزیر برائے تعلیم صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود کا چارج سنبھالنے کے بعد سکینہ ایتو نے ایم ایل اے راجپورہ اور ایم ایل اے پانپور کے ساتھ ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران سکینہ ایتو نے ضلع اسپتال پلوامہ این ٹی پی ایچ سی راجپورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ سکینہ ایتو نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے اپنے دورے کے دوران مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جوش و خروش سے کام کریں۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں آنے والے لوگوں کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے اور لوگوں کی بہتر سہولیات کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دی تاکہ لوگوں کو اپنے ہی علاقے میں طبی سہولیات ملے دور جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔