بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع آئی ٹی آئی چرار شریف پولیس کی جانب سے عام لوگوں اور طالبا و طالبات کے درمیان نئے فوجداری قوانین 'بھارتیہ نیا سنہتا'، 'بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا'، 'بھارتیہ ساکشیہ ابھیان کو لے کر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔بیداری میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
سب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ایس ڈی پی او) چرارشریف اویس احمد وانی اس موقع پر موجود رہے ۔اس موقع پر ان تین نئے ترمیم شدہ قوانین کے بارے میں طلباء طالبات کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے نہ صرف ترمیم کے بارے میں بتایا بلکہ پرانے اور نئے قوانین میں واضح فرق کو بھی طلباء کے سامنے رکھا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ شرکاء کو قانون کے عملی علم کو بڑھانے کے لیے انٹرایکٹو مباحثوں میں شمولیت کر کے سمجھایا گیا تاکہ وہ ان قوانین کے اصل نچوڑ کو ذہن نشین کریں۔