بڈگام (جموں کشمیر):جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے چیوڈارہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو نائیلون کا تھیلا لئے مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا اور پولیس بیان کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے حکمت عملی کے تحت دھر دبوچا۔
بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنی شناخت اشفاق احمد ملک ولد غلام رسول ملک ساکنپ چیوڈارہ کے طور پر ظاہر کی جبکہ اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس کے 5 سلائس جس کا وزن 87 گرام تھا برآمد ہوا۔ پولیس نے چرس کو ضبط کرکے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر 21/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے ہے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔