بڈگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں ؤ کشمیرمیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے وادی میں منشیات فروشوں اور اس کے استعمال کے عادی لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔وادی کے تمام اضلاع میں منشیات فرشوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسی مہم کے تحت ضلع بڈگام میں مقامی تھانے کی پولیس نےایک شخص کو منشیات کے ساتھ گرفتارکرلیا۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔بڈگام تھانے کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔مذکورہ مشکوک شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی جس کے دوران پولس کو مندرجہ ذیل بازیابی ہوئی۔