منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ بارڈر سکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ کی زیر صدارت میں مفت طبی کیمپ منعقد ہوا۔
اس موقعے پر ان کے ہمراہ 54 بٹالین کے سیکنڈ کمانڈنگ آفیسر مدھوکر جویال موجود رہے۔ دوران کیمپ بلاک لورن کے مختلف مقامات سے مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارڈر سکیورٹی فورس و محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے لوگوں کی مفت طبی جانچ کی۔ وہیں کیمپ کے دوران اسکول کے طلبا و طالبات کو بارڈر سکیورٹی فورس کے کمانڈنٹ آفیسر کے ہاتھوں ٹریک سوٹ تقسیم کیے گیے۔ اس کے علاوہ کیمپ کے دوران لوگوں اور بالخصوص نوجوانوں کو نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منشیات سے دور رہنے کے حوالے سے اہم جانکاری فراہم کی گئی۔