اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکے کی ڈوبنے سے موت - Boy Drowns In Canal - BOY DROWNS IN CANAL

ضلع گاندربل میں واقع ایک نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکے کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ علاقے میں غم و ماتم کا ماحول ہے۔

گاندربل کی نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک
گاندربل کی نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 1:33 PM IST

گاندربل کی نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک (etv bharat)

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ایک نہر میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر فوت ہوگیا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے لڑکے کو نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

منیگام کے مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پیر کو گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے بابا کنال میں نہانے کے دوران ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ لڑکے کی شناخت عاقب احمد لون ولد غلام قادر لون کے طور پر کی گئی ہے جو چھترگل کنگن کا رہنے والا تھا۔

بچے کی موت کے بعد علاقے میں رنج و غم کا حول ہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی لڑکے کے گھر پر مقامی باشندوں کی بھیڑ لگ گئی۔ لوگوں نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور گھر والوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ : دیہات میں نالہ عبور کررہا نوجوان غرق آب

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعے کا پیش آنا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ بچوں کو بھی کنال وغیرہ میں نہانے سے گریز کرنا چاہیے۔ بچوں کا اس کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بچوں پر سخت نظر رکھنی چاہیے اور نہر کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کرنی چاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details