کشمیری افسانہ نگار جواہر کول ژوگامی کی کتاب سومبرن "انہِ گٹہ گاشچ تلاش کا اجرا (etv bharat) اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ ایک مشاعرے اور مجلس میں کشمیری افسانہ نگار جواہر کول ژوگامی کی کتاب سومبرن 'انہِ گٹہ گاشچ تلاش' کا اجرا عمل میں آیا۔
اس کے موقعے پر جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعراء٬ ادیب اور قلمکار موجود تھے۔ مجلس کی صدارت ساؤتھ کشمیر سول سوسائٹی کے چیرمین پروفیسر اے جی میر نے کی۔
اس موقعے پر وادی کے مشہور جواہر کول ژوگامی کی کتاب انہِ گٹہ گاشچ تلاش کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی حالانکہ کتاب کے مصنف صحت خراب ہونے کے باعث بذات خود مجلس میں شامل نہ ہو سکے تاہم ان کے ادیب ساتھیوں نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔
اقبال شہید، جی آر عرفان، راجہ یوسف، ظفرفاروق صلاتی، فیض احمد حایل، بشیر اندرابی, عبدالاحد واحد، غلام رسول ڈار بیتاب نے رسم اجرا کے موقع پر منعقدہ مشاعرے میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ مجلس میں محمد یوسف میر، بشیر احمد ژپو، دین عمران، عارف رشید شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ادبی محفل اور مشاعرے میں گورکھ پانڈے کو پیش کیا گیا خراج عقیدت
اس موقعے پر ماسٹر عبدالمجید وانی بِرگامی نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیا اور جواہر کول ژوگامی کی کتاب پر تبصرہ کیا جبکہ تقریب کے آغاز میں ظفر فاروق صلاتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔