اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنے دور کی بالی ووڈ حسینائیں - آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان اور ہیلن وادی کشمیر میں - Bollywood Queens in Kashmir

بالی ووڈ حسینائیں - آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان اور ہیلن کشمیر کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور مداحوں نے ان کی پذیرائی بھی کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 1:45 PM IST

Asha Parekh Insta page
ووڈ حسینائیں - آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان اور ہیلن وادی کشمیر میں (Asha Parekh Insta page)

سرینگر (جموں کشمیر) :بالی ووڈ حسینائیں - آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان اور ہیلن کے سرینگر دورہ سے بھارتی سنیما (بالی ووڈ) کے سنہری دور کی یادیں تازہ ہوئیں اور فلموں کے شائقین کافی خوش نظر آئے۔ آشا پاریکھ نے وادی کشمیر میں چھٹیوں کے دوران وحیدہ رحمان اور ہیلن کے ساتھ بتائے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ تصویر فوری طور وائرل ہوگئی اور مداح انہیں بالی ووڈ کی ’’ونٹیج کوئینز‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

ووڈ حسینائیں - آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان اور ہیلن وادی کشمیر میں (Asha Parekh Insta page)

بالی ووڈ کی تینوں حسینائیں - جن کے باہمی تعلقات (دوستی) دہائیوں پر محیط ہیں - وادی میں اپنے قیام سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ بالی ووڈ حسینائوں کو سرینگر میں ایک مشہور ہاؤس بوٹ میں عکس بندی کرتے اور قدرتی نظاروں سے لطف انددوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر اپنے اپنے انداز میں کمنٹ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’’کشمیر کے خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بالی ووڈ کی (اپنے زمانے کی) حسیناؤں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ’’ان لیجنڈز نے نہ صرف ہماری اسکرینوں، بلکہ ہمارے دلوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ سرینگر میں انہیں دیکھ کر بہت سی یادیں واپس آ جاتی ہیں۔‘‘ بالی ووڈ حسیناؤں کا یہ دورہ بالی ووڈ لیجنڈز کا کشمیر کے ساتھ گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے اور کشمیر میں چھٹیاں گزارنا یا شوٹنگ کے لیے وادی کا رخ کرنا بالی ووڈ اور کشمیر کے گہرے رشتے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shah Rukh Khan In Kashmir کنگ خان ڈنکی کے گانے کی شوٹنگ کیلئے سونہ مرگ میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details