بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں قدیم پل کے نزدیک ہفتہ کو دریائے جہلم میں غرقاب ہوئے 18 سالہ نوجوان کی لاش بازیاب کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سمبل میں حذیف احمد شاہ ولد ہلال احمد شاہ ساکن نائنارہ، سنبل ہفتہ کے روز ہفتہ کے روز جہلم میں غرقاب ہوا تاہم اس کی لاش ایک روز بعد برآمد ہوئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ غرقاب ہونے کے واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے ہفتہ کو ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم لاش کو سختی کوششوں کے باوجود بازیاب نہیں کیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا ہفتے کی شام آپریشن کو بند کیا گیا جبکہ اتوار کی صبح لاش کی تلاش پھر سے شروع کر دی گئی۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کے مشترکہ آپریشن اور سخت کوششوں کے بعد لاش کو بازیاب کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس دلدوز واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔