اونتی پورہ:سب ضلع انتظامیہ اونتی پورہ کی جانب سے آج شاہ آباد کے حلقہ خانقاہ میں بلاک دیوس کاانعقاد کیا گیا ۔اس میں ڈی ڈی سی ڈاڈہ سرہ اوتار سنگھ، بی ڈی او ڈاڈہ سرہ لطیف احمد شاہ کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران اور عام لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔
اس موقع پر پنچایت حلقہ شاہ آباد کے مختلف حلقہ جات سے آۓ ہوۓ وفود نے اپنے مطالبات اور مشکلات بی ڈی او ڈاڈہ سرہ کی نوٹس میں لاۓ جنہوں نے مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرنے کا یقین دلایا۔مقامی باشندوں نے علاقے میں بجلی کی ابتر صورتحال ،سڑکوں کی خستہ ہالی اور دیگر معاملات حکام کی نوٹس میں لایے لوگوں نے امید ظاہر کی انکے مسایل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جاے گا۔