ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈاڈسرہ میں ڈی ڈی سی اوتار سنگھ کی نگرانی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیلدار ترال عمران احمد، بی ڈی او ڈاڈہ سرہ مقبل لطیف حسین کے علاوہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران اور عام لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقعے پر پنچایت حلقہ ڈاڈہ سرہ کے کئ وفود نے اپنے مطالبات اور مشکلات بی ڈی او ڈاڈہ سرہ کی نوٹس میں لائے جنہوں نے مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقعے پر ڈی ڈی سی ڈاڈہ سرہ اوتار سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بلاک دیوس عام لوگوں سے مقامی مسائل کا درست اور زمینی جائزہ لینے اور اس کے ازالے کے لیے منایا جاتا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال کے ڈاڈسرہ میں بلاک دیوس کا اہتمام - Block Divas
Block Divas at Dasara: ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈاڈسرہ میں ڈی ڈی سی اوتار سنگھ کی نگرانی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور افسران کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔
Published : Mar 14, 2024, 2:28 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ترال میں بجلی فیس میں اضافے کو لیکر عوامی احتجاج
تاہم انہوں نے کئی سرکاری محکموں کے ملازمین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتطامیہ کو ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ تحصیلدار ترال عمران احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کریں۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ مقامی باشندوں نے کہاکہ بلاک دیوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے تا کہ ہم اپنے مسائل کو ضلع انتظامیہ کے افسران تک پہنچا سکے۔ اس سے ان کی پریشانی دور ہو سکے۔