اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نہامہ پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد

BJP program in Pulwama پروگرام کا بنیادی مقصد نہامہ اور اس سے متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے مطالبات اور شکایات کو سننا اور مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 4:14 PM IST

bjp-yuva-morcha-organised-public-darbar-in-nehama-pulwama
نہامہ پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد

نہامہ پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے پروگرام منعقد

پلوامہ(جموں و کشمیر):بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ نے آج ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقہ میں ایک عوامی دربار اور کنونشن کا انعقاد کیا۔ پروگرام کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینیئر ممبران کی موجود تھے، جہاں انہوں نے پروگرام کے دوران عوام کی شکایات اور مطالبات سننے۔

پروگرام کا بنیادی مقصد نہامہ اور اس سے متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے مطالبات اور شکایات کو سننا اور مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے۔ نہامہ اور اس سے متعلقہ علاقوں کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی اور بی جے پی کے سینیئر ممبران کے سامنے اپنے مطالبات اور شکایات پیش کیں۔ ضلع بی جے پی صدر نے انہیں یقین دلایا کہ تمام مطالبات اور شکایات کا فوری ازالہ مختصر وقت میں کیا جائے گا، جبکہ ان کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں بھی لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ ملک کے وزیر اعظم سے بات کی: ریاض احمد


اس سلسلے میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے کہا کہ علاقے کے تمام مطالبات اور شکایات جو پروگرام کے دوران لوگوں نے پیش کیں، ان کا جلد ہی ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی سی فنڈز سے علاقے کو 10 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details