پلوامہ (جموں کشمیر):بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مائنارٹی مورچہ کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بی جے پی کے ضلع دفتر پلوامہ میں منعقدہ پروگرام میں ضلع کے کئی علاقوں سے آئے مائنارٹی مورچہ یونٹ، پلوامہ کے اراکین سمیت بی جے پی ضلع سطح کے لیڈران نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے زمین سطح پر ٹیم کو تیار کرنا ہے۔ جب کہ پروگرام کے دوران ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے کئی نوجوان نوجوانوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
مائنارٹی مورچہ پلوامہ کے ضلع صدر صہیب ایوب نے دعویٰ کیا کہ ضلع ٹیم آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار ہے اور بوتھ کو مضبوط بنانے کے لیے زمینی سطح پر کام کیا جا رہا ہے۔ پارٹی لیڈر لطیف احمد بٹ نے بھی دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر میں بی جے پی مضبوط ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی سبھی سیٹیں بڑے مارجن سے جیتے گی اور انہوں نے اعلیٰ قیادت سے جموں کشمیر کی سبھی سیٹوں کو پر بی جے پی امیدوار میدان میں اتارنے کی درخواست کی۔