اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی میں اندرونی کشمکش جاری - JK ASSEMBLY ELECTION

جموں و کشمیر میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی کے اندر ایک اور بغاوت دیکھنے کو مل رہا ہے، پارٹی کے سینئر لیڈر چندر موہن شرما نے جمعہ کو پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، اور بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

BJP leader resigned over mandate issue
مینڈیٹ کے معاملے پر بی جے پی لیڈر نے استعفیٰ دے دیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 7:51 PM IST

مینڈیٹ کے معاملے پر بی جے پی لیڈر نے استعفیٰ دے دیا (Video: Etv Bharat)

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر یونین ٹیریٹری میں بی جے پی لیڈروں میں تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جموں خطہ کے کئی اضلاع میں پارٹی رہنما اور کارکن ٹکٹ کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے مرکزی وزراء سمیت کئی اعلیٰ لیڈروں کو جموں سے دہلی روانہ کیا گیا ہے۔

اس دوران توی تحریک کے کوآرڈینیٹر چندر موہن شرما نے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے، جموں پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مینڈیٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کو لے کر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں میں کافی ناراضگی اور غصہ ہے۔ وہ اپنے عدم اطمینان کے اظہار کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ایڈوکیٹ شرما، جنہوں نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جموں و کشمیر میں پارٹی قیادت پر پارٹی ہائی کمان کے سامنے مینڈیٹ کی تجویز کو غلط طریقے سے پیش کرنے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پارٹی قیادت میرا استعفیٰ منظور کر لے گی۔ تاہم اگر وہ جموں مشرقی اسمبلی حلقہ میں مینڈیٹ کی تبدیلی کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، تو یہ ٹھیک ہے۔ بصورت دیگر میں ان کارکنوں کا مطالبہ مانوں گا جو چاہتے ہیں کہ میں جموں ایسٹ سیٹ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں۔ ہمیں جموں ایسٹ خطے کے لوگوں کی طرف سے مکمل حمایت حاصل ہے، جنہوں نے توی تحریک کے دوران ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر یہاں ڈیرے ڈال کر اس معاملے پر کوئی فیصلہ لیں۔ سینئر بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزراء جی کے ریڈی اور جتیندر سنگھ اور قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ اس وقت جموں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان انتخابات میں پارٹی کو درپیش صورتحال کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے وار روم کا افتتاح کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details