پلوامہ:بی جے پی، پلوامہ یونٹ نے ضلع ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب منعقد کی جس دوران ’’گاؤں چلو ابھیان‘‘ کو پارٹی لیڈران و کارکنان نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ بی جے پی لیدران کے مطابق گاؤں چلو ابھیان کا بنیادی مقصد ضلع کے لوگوں کے ساتھ ان کی دہلیز پر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں بیدار کرنا ہے تاکہ وہ ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔ جبکہ پروگرام کے دوران ضلع کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو بھی سنا جائے گا۔
پلوامہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں بی جے پی کے ضلع صدر، محمد لطیف بٹ نے ’’گاؤں چلو ابھیان‘‘ کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’اس پروگرام کے ذریعے مودی حکومت کے دس سالہ دور حکومت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس مشن میں پارٹی کی سینئر لیڈران اور کارکنان بھی گاؤں گاؤں کا دورہ کریں گے۔ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انہوں نے یہاں کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا، اور لوگ اس سے بخوبی واقف ہیں اسی وجہ سے لوگ بی جے پی کا ہاتھ تھام رہے ہیں۔‘‘