ترال: انڈین نیشنل کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے ترال میں سریندر سنگھ چنئ کی حمایت میں ایک بڑا چناوی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکرٹری جی اے میر، کنیہا کمار، بی وی شری نواس، سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، این سی ماینارٹی کے جگدیش سنگھ آزاد اور نامزد امیدوار سریندر سنگھ چنئ کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔
اس موقع پر لیڈروں نے اپنے خطاب میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنئ کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔ کہا کہ مودی حکومت نے جموں وکشمیر کو ایک ریاست سے ہٹا کر یو ٹی میں تبدیل کرکے جو غلطی کی ہے لوگ اس کو بخشیں گے نہیں۔ پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے جموں وکشمیر میں بھاجپا کو راہ ہموار کرنے میں معاونت کی۔