اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریچھ کی موجودگی سے ہاری پورہ، گاندربل میں خوف و ہراس - Two Bear Cubs Captured - TWO BEAR CUBS CAPTURED

Two Bear Cubs Captured in Ganderbal گاندربل کے مضافاتی علاقہ میں ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے مادہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے علاقے میں پنجرے نصب کردیے ہیں۔

ریچھ کی موجودگی سے ہاری پورہ، گاندربل میں خوف و ہراس
ریچھ کی موجودگی سے ہاری پورہ، گاندربل میں خوف و ہراس (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 12:07 PM IST

ریچھ کی موجودگی سے ہاری پورہ، گاندربل میں خوف و ہراس (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر):ـ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مضافاتی علاقہ ہاری پورہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کے دو بچوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی تاہم مادہ ریچھ کو زندہ پکڑنے کے لیے انہوں نے علاقے میں پنجرے نصب کر دئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے مادہ ریچھ کے دیکھے جانے پر فوری طور محکمہ کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔

قبل ازیں، ریچھ کی موجودگی سے ہاری پورہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ ہاری پورہ بستی کے قریب ایک باغ کی برسوں سے صفائی اور جھاڑیوں کی کٹائی نہ کیے جانے کے باعث باغ ایک جنگل میں تبدیل ہو گیا ہے جو جنگلی جانوروں خاص کر ریچھ کا آشیانہ بنا گیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ باغ میں سفیدے کے درختوں کی کٹائی کے دوران مزدوروں نے مادہ ریچھ اور اس کے دو بچے دیکھے جس سے وہ کافی خوفزدہ ہوئے۔

لوگوں نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور پر مطلع کیا جس کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر کارروائی شروع تاہم وہ مادہ ریچھ کو پکڑنے میں ناکام ہوئے تاہم بچوں کو عملہ نے حکمت عملی کے ساتھ پکڑ لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں پنجرہ نصب کر لیا ہے تاکہ مادہ ریچھ کو زندہ پکڑ لیا جا سکے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے ہوشیار رہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل، ریچھ کے تین بچے محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details