اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں 7 مفرور افراد کی جائیداد اٹیچ - Police Attaches Property

جموں کشمیر پولیس کی جانب سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد، جو اس وقت فرار ہیں، کی 8 کنال اور 6 مرلہ اراضی کو اٹیچ کر دیا گیا ہے۔

بارہمولہ میں 7 مفرور افراد کی جائیداد اٹیچ
بارہمولہ میں 7 مفرور افراد کی جائیداد اٹیچ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 2:29 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے آنریبل ایڈیشنل سیشن کورٹ بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کرنے کے بعد مفرور افراد کی لاکھوں مالیت کی جائیداد (بشمول 8 کنال، 6 مرلہ اراضی) ضبط کر لی۔ ضبط کی گئی اراضی سجاد احمد بھٹ ولد گل محمد ساکنہ باردان، ارشاد احمد خان ولد عبدالعزیز ساکنہ پرنگل، گلہ موچی ولد گاما موچی ساکنہ لمبر، محمد اسلم خان ولد شاہ زمان ساکنہ پرنگل، محمد بیگ ولد عبدالغنی ساکنہ اجاڑہ، خالد میر ولد ایوب میر ساکنہ ہلر، پیرنیاں اور رفیق ساکنہ پرنگل اور احمد بکروال ولد شمس الدین ساکنہ لمبر کے نام درج ہے۔

پولیس بیان کے مطابق یہ کارروائی 88 CRPC کے سیکشن کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق کیس FIR نمبر 02/2008 u/s 2/3 EIMCO ایکٹ، 120 B، 121، 124 RPC، 19 UA (P) ایکٹ آف PS بونیار سے ہے۔ پولیس بیان کے مطابق جن افراد کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے وہ فی الحال فرار ہیں اور کیس کی تحقیقات کے دوران ان افراد کی اس جائیداد کی نشاندہی کرنے کے بعد متعلقہ کورٹ سے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد ہی اس پراپرٹی کو قرق کر دیا گیا۔

بارہمولہ میں 7 مفرور افراد کی جائیداد اٹیچ

بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی بھی قسم کی عسکری، علیحدگی پسندی یا ملک مخالف سرگرمی میں شامل افراد کو ہر گز بخشا نہیں جائے گا اور اس ضمن میں حکومت کی طرح جموں و کشمیر پولیس بھی زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس - Property attached

ABOUT THE AUTHOR

...view details