بانڈی پورہ: گریز کے بلاک بگتور میں بھارتی فوج کی رانا بٹالین نے لائن آف کنٹرول سے متصل کئی دیہاتوں میں ایک خصوصی گشت کیا جس کا مقصد کٹھن حالات میں زندگی بسر کررہے عام لوگوں کی مسائل کو جاننا اور ان کا ازالہ کرنا تھا۔ غور طلب ہو کہ شدید سردیوں اور شدید برفباری کے حالات کے دوران وادئ گریز کا بیشتر علاقہ الگ تھلگ سا ہوکر رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں روزمرہ کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان مسائل کو کم کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی غرض سے فوج نے گریز کے بگھتور علاقے میں مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک دورہ کیا۔
واضح رہے کہ دوستانہ بات چیت کے دوران فوج کے اہلکاروں نے بیان کے مطابق علاقے میں خیریت، صحت کے پہلوؤں اور انتظامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔