ضلع اسپتال رامبن کو وہیل چیئرز کا عطیہ (ETV Bharat) رامبن:جموں و کشمیر کے رامبن میں بیت المال کی جانب سے ضلع اسپتال رامبن کے لیے وہیل چیئر عطیہ کرنے کی ایک تقریب ضلع اسپتال رامبن کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں میڈیکل سپریڈننٹ ضلع اسپتال رامبن ڈاکٹر وریندر، ترسل بیت المال کے رضاکار اور صحافی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقعے سیاسی و سماجی کارکن فیروز خان نے کہا کہ وہیل چیئرز عطیہ کرنے اور دیگر قابل ستائش کاموں کے لیے ہم رامبن بیت المال کے بہت شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی سنگلدان میں آتشزدگی کے بعد بھی بیت المال نے لوگوں کی مدد کی تھی۔
رامبن ضلع اسپتال کے میڈیکل سپریڈننٹ ڈاکٹر وریندر ترسل نے بھی بیت المال کے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے مریضوں کے لیے بہت کام آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے مریضوں کو وہیل چیئرز کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے پیش نے بیت المال کی فراہم کردہ ان وہیل چیئرز سے بے شمار لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر جموں شاہراہ پر قائم رامبن اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، عوام پریشان
واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اسپتال کے اندر ٹوٹی ہوئی وہیل چیئر استعمال کی جارہی تھی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد بیت المال نے پانچ وہیل چیئر اسپتال انتظامیہ کو عطیہ کیا اور امید کی کے آنے والے دنوں میں ضلع اسپتال رامبن میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔