اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لروجاگیر ترال کی آبادی سڑک کی خستہ ہالی سے پریشان - خستہ ہال سڑکیں

Dilapidated Roads In Tral لروجاگیر ترال کے لوگوں کے مطابق انتظامیہ دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی خستہ ہالی کو دور کرنے کے لیے کے لیے اقدامات کیے گیے ہیں، لیکن ان کی رابطہ سڑک سرکاری نظروں سے اوجھل ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 4:38 PM IST

لروجاگیر ترال کی آبادی سڑک کی خستہ ہالی سے پریشان

ترال:ایک طرف جہاں ایل جی انتظامیہ وادی کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی خستہ ہالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، وہیں ترال سے پانچ کلومیٹر دور لرو جاگیر کی اندرونی سڑک برسوں سے تجدید ومرمت کے انتظار میں ہے۔سڑکوں کی خستہ ہالی کی وجہ سے مقامی لوگوں میں انتظامیہ تئیں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور لوگ سرکاری دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔

مقامی شہری بشیر احمد خان نے بتایا کہ ترال کے دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی خستہ ہالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے گیے ہیں، لیکن ان کی یہ سڑک سرکاری نظروں سے اوجھل ہے، کیونکہ ایک طرف تو دعوی کیا جا رہا ہے کہ دور دراز علاقوں تک سڑکیں پہنچائے جارہے ہیں اور ان پر تارکول بچھا جارہا ہے، لیکن بدقسمتی سے لرو جاگیر محلہ کی سڑک سرکاری نظروں سے اوجھل ہے۔سڑک کی ابتر حالت سے لوگوں کو عبورو مرور میں دقتیں پیش آرہی ہے۔


ایک اور شہری رئیس احمد نے بتایا کہ خستہ ہال سڑک کی تجدید ومرمت کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے اس طرف توجہ نہیں دی گئی اور اب وہ ایک بار پھر انتظامیہ سے گزارش کر رہے ہیں کہ اس سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کیے جاییں۔

مزید پڑھیں:ماگم اور اس سے ملحقہ علاقے بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی بزرگ اسداللہ بٹ نے بتایا کہ سڑک کی خشتہ ہالی کے سبب وہ نماز کے لیے مسجد کو جا نہیں سکتے جبکہ بیماروں کو مین سڑک پر پہنچنے کے لیے انہیں پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details