اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں ووٹرز بیداری پروگرام کا اہتمام - Awareness Program in Awantipora - AWARENESS PROGRAM IN AWANTIPORA

Awantipora Voters Awareness Programme: اونتی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوک سبھا انتخابات سے قبل لوگوں کے درمیان ووٹنگ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے درمیان ووٹ ڈالنے کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔

اونتی پورہ میں ووٹرز کے لئے بیداری پروگرام کا اہتمام
اونتی پورہ میں ووٹرز کے لئے بیداری پروگرام کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 6:00 PM IST

اونتی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے (ایس وی ای ای پی) کے تحت لوگوں کے درمیان ووٹ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اونتی پورہ میں منعقدہ بیداری پروگرام میں اے ڈی سی اونتی پورہ نذیر احمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس کے علاوہ زونل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ آزاد احمد وانی بطور مہمان ذی وقار کی حثیت سے شامل ہوئے۔ اسپیشل ووٹر انرولمنٹ، ایجوکیشن، اینڈ پارٹیسیپیشن (SVEEP) اقدام کا مقصد شہریوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے اور جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے بیدار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں ووٹر بیداری مہم کا آغاز

اس پروگرام میں ووٹنگ کی اہمیت اور آئندہ انتخابات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے انٹرایکٹو سیشن، معلوماتی ورکشاپ اور دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس موقعے پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے ووٹ بیداری سے متعلق اہم معلومات فراہم کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی نذیر احمد نے بتایا کہ ووٹرز کی بیداری کے لیے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہوں گے۔ آزاد احمد وانی نے بتایا کہ ووٹ کے پاس اپنی پسند کے امیدوار منتخب کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details