ترال : عوامی اتحاد پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے آج ترال کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے عوام سے اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترال علاقے کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر عوام نے ان کو چنا تو وہ ترال کو ایک نئی پہچان دیں گے۔ سنگھ نے کہا کہ وہ ترال میں صنعتی انقلاب لانے، بے روزگاری کو دور کرنے، بجلی اور پانی کی بلوں میں کمی لانے اور ترال کے ناگہ بیرن کو سیاحتی مقام پر لانے کا کام کریں گے ۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا ایجنڈا مقبول ہو رہاہے، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ - JK Assembly election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال کی جامع ترقی کے لیے وہ وعدہ بند ہیں اور یہاں کے مواصلاتی نظام کو بھی وہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
Published : Sep 14, 2024, 5:33 PM IST
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال کی جامع ترقی کے لیے وہ وعدہ بند ہیں اور یہاں کے مواصلاتی نظام کو بھی وہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں اب تک بے روزگاری کو دور کرنے یا خواتین کو خودکفیل بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے اور اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ترال میں زمینی سطح پر بدلاؤ لایا جا سکے ۔
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ انجینئر رشید کل ترال آنا ہے اس لیے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ کل محبوب قاید کا خطاب سننے کے لیے ضرور ترال تشریف لاییں۔