اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے سیر جاگیر میں بلاک دیوس کا اہتمام - ترال

Awami Darbar held In Tral ضلع پلوامہ کے ترال کے سیرجاگیر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار(بلاک دیوس) کا اہتمام کیا گیا۔عوامی دربار کے اس پروگرام میں مقامی باشندوں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔باشندوں نے علاقےکے مسائل کو ضلع انتظامیہ کے افسران کے سامنے رکھا۔

ترال کے سیر جاگیر میں بلاک دیوس کا اہتمام
ترال کے سیر جاگیر میں بلاک دیوس کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 5:22 PM IST

ترال کے سیر جاگیر میں بلاک دیوس کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظامیہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں عوامی دربار(بلاک دیوس) کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع پلوامہ کے ترال کے سیرجاگیر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار(بلاک دیوس) کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی جبکہ تحصیلدار آری پل ثاقب رشید کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی بلاک دیوس میں سب ضلع سطح کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

بلاک دیوس کے موقع پر عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کے نوٹس میں لائے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔اے ڈی سی نے موقع پر ہی کئی معاملات کو حل کیا جبکہ دیگر معاملات کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ مقامی لوگوں نے بتایا بلاک دیوس کے دوران انہوں نے متعدد مسائل متعلقہ افسران کی نوٹس میں لائے اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں عوامی دربار کا انعقاد

اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی دربار کے انعقاد کا مقصد حکومت کی عوام کے گھروں تک پہنچناہے۔اس منصوبے کی بدولت عام لوگوں کے مسائل کرنا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔سیرجاگیر میں منعقدہ بلاک دیوس کے دوران مقامی باشندوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا گیا۔ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details