اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ: اپنی پارٹی کی جانب سے انتخابی ریلی کا اہتمام - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے آج اونتی پورہ سے ایک ینتخابی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے سینئر لیڈر یاور دلاور میر نے کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو اپنی پارٹی پر پورا بھروسہ ہے کیونکہ دیگر پارٹیوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

اپنی پارٹی کی انتخابی  ریلی
اپنی پارٹی کی انتخابی ریلی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 5:41 PM IST

Updated : May 10, 2024, 6:40 PM IST

اونتی پورہ:ملک میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جہاں سیاسی ماحول گرم ہے۔ وہیں جموں وکشمیر میں بھی سیاسی ماحول اپنے شباب پر ہے اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے آج اونتی پورہ سے ایک چناوی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پارٹی کے سینئر لیڈر یاور دلاور میر کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طلعت مجید، ارشد حسین اور دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔

ریلی اونتی پورہ سے شروع ہوکر ہاری ، املر، لارمو کے راستے واپس اونتی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اپنی پارٹی کے ترانے لاوڈ اسپیکروں پر گونج رہے تھے انہیں ترانوں کی گونج کے درمیان جگہ جگہ انھوں نے لوگوں سے بات کی اور ان کو ’اپنی پارٹی‘ کے منشور کو سمجھنے کی دعوت دی۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاور دلاور میر نے بتایا کہ اپنی پارٹی وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی کافی مقبول ہو رہی ہے اور گذشتہ دنوں کے کامیاب کنونشن کے بعد اب یہاں مقامی نوجوان پارٹی منشور سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے ہمیشہ اقتدار کی حصولی کے لیے جذباتی نعروں کا سہارا لیا۔ لیکن اب عوام ان کو جواب دیں گے کیونکہ یہ پارٹیاں الیکشن سے قبل ایک الگ ہی زبان کا استعمال کرتی ہیں، سنز باغ دکھاتی ہیں مگر جب یہی پارٹیاں اقتدار سنبھالتی ہیں تو اس ان کو عوام سے کیے گئے وہ وعدے یاد نہیں رہتے جن کی بنا پر وہ اقتدار میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہٹی وارہ کشتی الٹنے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن جاری

Last Updated : May 10, 2024, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details