اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Avalanche Warning جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں کم خطرے والے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

avalanche-warning-issued-for-ganderbal-and-kupwara-district
کپواڑہ اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 7:55 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کپواڑہ اور گاندربل میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد کپواڑہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم درجے کے برفانی تودے گرآنے کا امکان ہے۔


انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلمرگ میں برفباری، ٹریفک محکمہ کی ایڈوائزری جاری

یاد رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گر آنے کی وارننگ دیتا یے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جہاں برفانی تودے گرنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہونے سے وادی کشمیر میں خشک موسم کا خاتمہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں تین فروری تک کہیں کہیں ہلکی و درمیانی درجہ کی برفباری ہو سکتی ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details