بارہمولہ (جموں و کشمیر):گلمرگ کے کنگڈوری علاقہ میں جمرات کے روز ایک برفانی تودا گر آیا۔برفانی تودے کی زد میں متعدد غیر ملکی اسکائیر آئے تھے۔ اس دوران مقامی اسکائیر اور پولیس نے ریسکو آپریشن چلایا ہے۔ریسکیو آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سکائیر کی لاش برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 5 غیر ملکی اسکائیر کو بچایا گیا۔ دریں اثنا واقعے کے فوراً بعد وسیع پیمانے پر بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور چاپرس کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ روسی اسکائیرز کی ٹیم گلمرگ کے کھلن مرگ علاقہ میں ایک برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک اسکائیر کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پانچ اسکائیر اور ایک مقامی گائیڈ کو بچا کر ہستال لے جایا گیا۔
اس حوالے سے سُنو اسکی ریسکو ٹیم کے منظور احمد نے بتایا کہ ایک مقامی گائیڈ نے انہیں بتایا کہ کھلن مرگ میں سائز 3 کا برفانی تودا گر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی گائیڈ نے بتایا کہ اس برفانی تودے میں ایک اسکائیر کی موت واقع ہوئی، جبکہ 4 - 5 لوگوں کو ریسکیو ٹیم کو زندہ نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسکائیر کی موت واقع ہوئی وہ ایک غیر ملکی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ریسکیو ٹیم کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔