سرینگر:جموں وکشمیر کے سرینگر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے کہا کہ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ایک جدید خود کار پارکنگ سسٹم متعارف کیا ہے، جو خاص طور پر مسافر کے پارکنگ کے تجربے کو بہتر بنانے اور انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارکنگ سسٹم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خودکار طریقے سے ٹائم کے حساب سے معقول ٹیرف کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، اسے منصفانہ اور شفاف بنایا گیا ہے۔
ایسے میں گاڑی کو انٹری پوائنٹ پر میپ کیا جائے گا اور مسافروں کو لانے اور لیجانے کے لیے ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے لیے 14 منٹ کا مفت وقت دیا جائے گا۔ اگر گاڑی 14 منٹ کے مناسب وقت میں گاڑی ہوائی اڈے سے باہر نہیں نکلتی ہے تو اس سے 40 روپے کی پارکنگ فیس وصول کی جائے گہ۔ تاہم کمرشل گاڑیوں کے لیے کوئی فارغ وقت نہیں رکھا گیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سرینگر ہوائی اڈے پر خودکار پارکنگ سسٹم متعارف کیا گیا - parking system introduced - PARKING SYSTEM INTRODUCED
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جدید خودکار پارکنگ سسٹم مکمل طور تیار ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اس اقدام کو پورے ملک میں نافذ کر رہی ہے۔
سرینگر ہوائی اڈے پر خودکار پارکنگ سسٹم متعارف کیا گیا (ETV BHARAT)
Published : Aug 1, 2024, 1:42 PM IST
مزید پڑھیں: جموں: بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک پاکستانی ہلاک
اس نظام میں مزید سہولیت کو بڑھانے اور ہموار تجربہ فراہم کرنے کے لیے پارکنگ سسٹم کو فاسٹیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیا جائے گا جس سے تیزی سے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔