اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں ہوئے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعداے آر او سید فخرالدین حامد اور ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ انہوں نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے انتخابی سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے پر لوگوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ کے اے آر او سید فخرالدین حامدنے کہاکہ پر امن اور کامیابی کے ساتھ انتخابات کے اختتام پر تمام لگوں،متعلقہ یجنسیوں کے اہلکاروں اور پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیا۔ان کی بدولت ہمیں انتخابات کرانے میں کامیابی ملی۔جنہوں نے ان انتخابات میں اپنا کردار ادا کیا وہ سب مبارک کے حق دار ہیں۔