راجوری (جموں کشمیر) :سرحدی ضلع راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں منگل کی شام سڑک حادثہ کے دوران زخمی ہوا ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر فوجی اہلکاروں کا اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فوج کی وہائٹ نائٹ کور نے فوت ہوئے اہلکار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شام راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں ایک فوجی گاڑی دوران سفر سڑک سے لڑکھ کر تقریباً سو فٹ گہری کھائی جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا زخمی ہوئے چاروں اہلکاروں کو اسپتال روانہ کیا گیا۔