ترال میں فوج کی جانب سے اگنی ویر امیدواروں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد ترال (جموں و کشمیر):فوج کی 43 آر آر نے بجہ ونی انڈور اسٹیڈیم ترال، میں علاقے کے نوجوانوں کے لیے اگنی ویر بھرتی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام منعقدم کیا۔ اس پروگرام میں ترال اور ملحقہ دیہاتوں سے آئے سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔
پروگرام میں فوج نے اگنی ویر بھرتی میں شامل امیدواروں کو آن لائن فارم سمیت دیگر لوازمات کے بارے میں جانکاری دی۔
یاد رہے کی اس بار اگنی ویر کے لیے بھرتی کے عمل میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدواروں کو مقررہ مراکز پر آن لائن داخلہ امتحان (سی ای ای) سے گزرنا پڑے گا، اس کے بعد انتخاب سے پہلے جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور پھر میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔
فوج کے مطابق اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ان نوجوانوں کی مدد ملے گی جنہں فارم بھرنے کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پراگرامز سے امیدوار آن لائن دھوکہ دہی اور سائبر غلطیوں سے باز رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں، راہل گاندھی
وہیں پراگرام میں شامل نوجوانوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے اس طرھ کے پروگرام ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے نوجوانوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں افواج میں جوانوں کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی اگنی ویر اسکیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم ہے۔