اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا - suspicious movement near LoC

Drone Activity in LOC ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 3:22 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد فوج نے ہوائی فائرنگ کی جبکہ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق درمیانی شب پونچھ سیکٹر کے بیتاڈ پل کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد فوج نے چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فوج اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔


دفاعی ذرائع نے ایل او سی کے نزدیک جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ دریں اثنا پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فوج نے ایک پاکستانی ڈرون دیکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھی تلاشی آپریشن لانچ کیا جس دوران فورسزنے کئی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پونچھ میں سات آئی ای ڈیز برآمد


بتادیں کہ پونچھ اور راجوری میں ایل او سی کے نزدیک سکیورٹی فورسز کی چوکسی بڑھائی گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بارے میں فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کیا جائے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details