راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں پیر کی دوپہر ایک فوجی طیارے نے کھیتوں میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ معلوم ہوا ہے کہ تکینیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے کھیتوں میں طیارے کو لینڈ کرایا جبکہ اس دوران کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ ’’چیتا‘‘ نامی فوجی طیارہ راجوری کی سرحدوں پر چکر لگاہا تھا کہ سندربنی کے نزدیک پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی دیکھتے ہوئے لینڈ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ کیے جانے کے فوری بعد فوج اور پولیس کی ٹیم مدد کے لیے جائے موقع پر پہنچی۔ جس کے بعد پائلٹ کی نشاندہی پر تکنیکی خرابی کو دور کیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر نے پھر سے اڑان بھری۔ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر میں متعدد بار اس طرح کی تکنیکی یا موسمی خرابی کے بعد طیاروں نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم بعض واقعات میں طیارے حادثے کے بھی شکار ہوئے ہیں جن میں پائلٹ و کو پائلٹ کی موت بھی واقع ہوئی ہے تاہم آج کے اس واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔