بانڈی پورہ؛مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرحدی گاوں کے باشندوں کو بنیادی طبی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ہندوستانی فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز کے ایک دور افتادہ گاؤں تربل میں آپریشن سدبھاونا کے تحت ایک میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
کیمپ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بڑی مقامی آبادی کی طبی ضروریات کو پورا کیا گیا۔ دور دراز کے دیہاتوں سے آنے والوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔فوجی ڈاکٹروں اور مقامی ڈاکٹروں نے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام مریضوں کو ناکافی طبی سہولیات کے ساتھ علاج فراہم کیا۔