اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں فوج اور پولیس کی سکیورٹی صورت حال کی جائزہ میٹنگ - Security Review Meeting - SECURITY REVIEW MEETING

Lok Sabha Election Preparations in jk:جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی آر آر سوین اور وائٹ نائٹ کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچ دیوا نے آج پونچھ میں ایک مشترکہ سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ موجودہ صورت حال اور آنے والے ایونٹس کے پیش نظر منعقد کی گئی۔

army-police-hold-joint-security-review-meeting-in-poonch
پونچھ میں فوج اور پولیس کی سکیورٹی صورتحال کی جائزہ میٹنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 3:39 PM IST

Updated : Apr 5, 2024, 9:02 PM IST

جموں: پولیس سربراہ آر آر سوین ، جی او سی وائٹ نائٹس کارپس لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیو کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس دوران جموں وکشمیر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین ، جی او سی وائٹ نائٹس کارپس لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیو اور فوج کے سینئر آفیسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل اور آنے والے مہینوں کے دوران سیکورٹی تیاریوں پر گفت وشنید ہوئی۔


دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غورو غوض کیا گیا۔میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں سینئر آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جی او سی اور پولیس سربراہ کو ایل او سی پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ حد متارکہ پر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران کے مابین ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔


پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حساس علاقوں میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط مزید بنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
یو این آئی-

مزید پڑھیں:اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

یاد رہے کہ آج اوڑی کے صابورہ نالے میں ایل او سی پر فوج نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ دونوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں پڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Last Updated : Apr 5, 2024, 9:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details