اپنی پارٹی کا مقصد تمام سیاسی، مذہبی اور دیگر کی رہائی کو یقینی بنانا ہے (ETV Bharat) پلوامہ: پارلیمانی انتخابات کی دوسری نشست کے لئے آنے والی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کے لئے سبھی سیاسی جماعتیں جلسے جلوسوں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اپنی پارٹی کے لیڈران جہاں جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہے ہیں وہیں ان لیڈران کی جانب سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ ان کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں اور ان کو کامیاب بنائیں۔
اس سلسلے میں اپنی پارٹی صوبائی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طلعت مجیدنے بات کرتے کہا کہ نوجوان اب تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ اپنا مستقبل اپنی پارٹی میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جب کہ اس بار اکثر نوجوان پہلی مرتبہ انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ ان کی پارٹی کا موقف ہی ہے یہاں کے سبھی سیاسی، مذہبی اور دیگر قیدیوں کی رہائی ہو۔ جس کے لئے وہ وعدہ بند ہیں اور اگر ان کی پارٹی انتخابات میں جیت حاصل کرتی ہے تو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔
اس سلسلے میں ضلع یوتھ صدر پلوامہ وسیم ملک نے بات کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 13 مئی کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ وسیم ملک نے کہا کہ نوجوان اپنا مستقبل اپنی پارٹی میں محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ اس لئے وہ لوگ اپنی پارٹی کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔