اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بیداری ریلیوں کا انعقاد - World No Tobacco Day 2024 - WORLD NO TOBACCO DAY 2024

ANTI TOBACCO RALLY IN PULWAMA: انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقعے پر ضلع پلوامہ میں مختلف اسکولوں کی جانب سے ریلیاں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلبا و طالبات نے تمباکو نوشی مخالف بینر اور پلے کارڈ لئے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی نہ صرف صحت بلکہ سماج کے لیے نقصاندہ ہے۔

پلوامہ میں انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بیداری ریلیوں کا انعقاد
پلوامہ میں انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر بیداری ریلیوں کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 4:18 PM IST

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوماہ سمیت مختلف اضلاع انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے عالمی دن کے موقعے پر عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر محکمہ تعلیم پلوامہ نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا۔

ضلع پلوامہ کے مختلف اسکولوں نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ضلع کے مختلف حصوں میں تمباکو مخالف ریلیاں نکالیں۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل اسکول نیو کالونی، سنٹرل ہائیا سکول، گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ نے عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقعے پر مرکزی قصبہ ریلیاں نکالیں۔

تمباکو کے عالمی دن کے موقعے پر ریلیوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عام لوگوں اور طلباء میں تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ جی ایم ایس نیوکالونی کے استاد طارق احمد خان نے کہا کہ آگاہی پروگرام ایک وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمباکو مخالف دن کے موقع پر ترال ٹاؤن میں شعور بیداری ریلی کا اہتمام

طلباء نے کہا کہ آگاہی وقت کی ضرورت ہے اور ریلیوں کے ذریعے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں عام لوگوں کو بہتر پیغام دیا جا سکتا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ اسکول معاشرے میں ایک بہتر پیغام پھیلا سکتے ہیں اور اسکولوں کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں ایک پیغام پھیلانا چاہتے ہیں کیونکہ تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details