ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے رٹھسونہ میں واقع درس گاہ میں منشیات کے استعمال کے خلاف پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔معاشرے میں منشیات کی وباء کو روکنے کےلیے جہاں سرکاری سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وہیں اب عوامی سطح پر بھی منشیات کی وباء کو روکنے کےلیے مہم۔ چلائی جارہی ہے۔
ترال کے رٹھسونہ میں انسداد منشیات کے حوالے سے پروگرام منعقد (etv bharat) اس حوالے سے درس گاہ کی جانب سے آج انسداد منشیات کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔اس میں ترال کے ایس ڈی پی او ہیل احمد ریشی، ترال کے تحصیلدار عمران احمد، ڈاکٹر نثاراحمد ترالی، مفتی فاروق احمد کے علاوہ طالب علموں اور دیگر کئی علما و ادیبوں نے شرکت کی۔جبکہ مزہبی یگانگت کو مد نظر رکھتے ہوے سکھ برادری نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے منشیات اور اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک بدعت ہے اور اس سے ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے بدعت سے دور رہ کر ہی ایک صحت مند قوم کو قاٸم کیا جا سکتا ہے، اس لئے ہر فرد کو منشیات سے دور ہنا چائیے، اور دوسروں کو بھی اس بدعت سے دور رہنے کی تلقین کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Nasha Mukt Bharat Abhiyan: نشہ مکت بھارت کے حوالے سے پی آر آئی کے لیے بیداری پروگرام
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مولانا غلام محی الدین اندرابی نے بتایا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے کیونکہ اس وباء نے لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی مبتلا کر دیا ہے۔