اننت ناگ:امرناتھ یاترا سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ پیر کی صبح 3281 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ مقدس گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 24ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کی ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔
جموں سے 3281 یاتریوں کا ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
جموں سے 4821 یاتریوں کا قافلہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 25ویں دن 3281 یاتری 111 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.70 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔
پیر کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2375 مرد، 822 خواتین، 06 بچے، 62 سادھو اور 16 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1302 یاتری اور 1979 یاتری بالترتیب 44 اور 67 گاڑیوں میں سوار تھے۔ واضح رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔